پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب دوستوں کی مرضی ہے وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلےکریں۔
انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں