قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اورپراپیگنڈا کرنیوالے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اوربیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے،ان افراد کے

اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا ۔ حکام نے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے
سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں