واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کا جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بائیکاٹ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے بھارتی وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
ڈیمو کریٹک پارٹی کے 6 ارکان نے ایک روز قبل ہی مودی کی تقریر کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی تاریخ ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیر جمہوری اقدامات، مذہبی اقلیتوں کو ہدف بنانے اور آزادی صحافت پر پابندی میں ملوث رہی ہے اور یہ سب ناقابل قبول ہے۔