لاہور:معروف سماجی رہنما اور ویلیوگروپ کے چیئرمین میاں زاہد اسلام کاکہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کے لئے ہمیں تعمیرات کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ہاؤسنگ اسکیموں اورنئے گھروں کی تعمیر کے وقت درخت اورپودے لگانا لازمی قراردیا جائے، مختلف ممالک میں بلندوبالاعمارتوں میں بھی پلانٹیشن کی جارہی ہے
لاہورمیں بلڈرزاینڈڈویلپرزکے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پربات کرتے ہوئے میاں زاہد اسلام کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی ہرشعبے کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت سے ہمارے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں، زلزلے، قبل ازوقت بارشیں اورسیلاب جیسے سانحات موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں۔ تعمیراتی شعبے کو اب ان خطرات کا سامنے رکھتے ہوئے عمارتوں کا سٹرکچرپہلے سے مضبوط اورمحفوظ بنانا ہوگا۔
انہوں نے تجویزدی ہے کہ ہرڈویلپراورکنسٹرکشن کمپنی اپنے نئے منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جبکہ سال میں دوبار شجرکاری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی مکانوں اورکثیرمنزلہ عمارتوں کے ایسے نقشے تیارکئے جائیں جن میں ہرمنزل پرکچھ حصہ پودوں اورسبزے کے لئے مختص ہونا چاہئے