آئی ایم ایف نے پاکستان میں 24-2023 کے دوران معاشی شرح نمو 2.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں 2024 میں اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق بیروزگاری 8.5 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پر آ جائے گی، جبکہ مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شرح نمو میں ایک فیصدکمی، قحط پھیلنےکا شدید خطرہ، عالمی بینک کی وارننگ
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔ پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی۔