چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئے
درخواست کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، بلوچستان اور سپریٹنڈنٹ جیل اٹک کو فریق بنایا گیا۔
اس کے علاوہ نیب، ایف آئی اے، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور و اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔