الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی دعوت پر پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی نامزد کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی نامزد کمیٹی میں سینیٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے تینوں وکلاء کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کس بات پر مان گئی تھی؟ قمر زمان کائرہ کا بڑا انکشاف
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ مشاورت کرے گا۔