پنجاب میں مخصوص انجکشن سے بینائی کھونے کے معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق انجکشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم انجکشن کو لاہور سے باہر سپلائی کرتا تھا اور واقعے کے بعد یہ کئی روز سے روپوش تھا۔ ملزم کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انجکشن سے بینائی ، غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل
واضح رہے کہ اس سے قبل انجکشن اسکینڈل میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزم عاصم خالد کو پولیس نے فیصل آباد سے جبکہ ملزم بلال رشید کو عارف والا سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔