چیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرکل 4 اے، بی، سی، ڈی اور ای سیل پر مشتمل ہے۔ سرکل 4 میں شاہد خاقان عباسی، پرویز الہٰی اور علی وزیر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں پہلے دن چیئرمین پی ٹی آئی نے فجر کی نماز کے بعد معمول کی ورزش کی، انہیں ناشتے میں کھجوریں، ابلے ہوئے انڈے، پراٹھہ اور چنے دیئے گئے۔
سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس سہولیات کے تحت ایئر کولر ، میٹرس ، کرسی، میز کے علاوہ کچن سمیت الگ سے کھانا تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔
قبل ازیں جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل آفیسر نے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، نبض اور شوگر چیک کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈاکٹر نے کسی قسم کی بیماری کا استفسار بھی کیا۔ جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیا۔