ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، کسی پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔

ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں،آرمی چیف سیدعاصم منیر

اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق ایپکس کمیٹی نے وزارت داخلہ کے تحت ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جو جعلی شناختی کارڈز، کاروبار اور پراپرٹی کی جانچ پڑتال کرے گی۔

ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں تمام وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔غالباً یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے چھوٹے اور بڑے ادارے اس میٹنگ کا حصہ تھے،اجلاس کے دوران بڑی کلیریٹی اور غیر مبہم انداز میں بات چیت کی گئی۔

ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، نگران وزیراعظم

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں