تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ شروع کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے عارضی جنگ بندی کے پہلے روز ہی دوبارہ دھمکی آمیز بیان جاری کر دیا۔
نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے تمام مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور حماس کی قید میں تمام مغویوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ 4 دن کے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔