پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے،پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کئے، ٹریبونل کے آرڈر پر 2ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی،پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔