چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام آئندہ عام انتخابات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے نام خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی تشہیر، کارکنوں کے اغوا اور گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دو سرکاری قیمتی گاڑیاں واپس کر دیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں اور ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں۔
خط میں چیف جسٹس سے وفاقی و صوبائی حکومت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔