وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔
آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت, الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو خط
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے ریلیز کئے گئے، الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے دو روز میں فنڈز ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔