الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 2 روز میں قانونی قواعد وضوابط پورے کرنے کی ہدایت کی۔