نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار کا حق سب کو ہے، جو حکومت آتی ہے اسے اظہارِ رائے زہر لگتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی آغا خان یونیورسٹی میں طلبہ کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، طلبہ سے گفتگوکرکے خوشی ہورہی ہے۔
ثابت کریں گے پیپلزپارٹی کمزور نہیں آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو بنے گا، پرویز اشرف
ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔ گلگت بلتستان جغرافیائی لحاظ سے اہم علاقہ ہے، اصل معاملہ گلگت بلتستان کی حیثیت سے متعلق ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 1947 ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کاحق دیا گیا تھا۔ گلگت بلتستان کے لوگوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا، ہم بھارت سے 3 جنگیں لڑ چکے ہیں۔
کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔ 2008 میں پہلی بار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا، اقلیت پاکستان کے برابر کے شہری ہیں،
تمام شہریوں کے مساوی حقوق ریاست مدینہ کا اہم جز ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجمعے میں وزیراعظم سے سوال کیا گیا کسی کو تو نہیں روکا گیا۔ آزادی اظہار رائے کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے، سیاسی عدم استحکام ہماری تاریخ رہی ہے۔