سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست سماعت شروع ہو گئی ہے۔ 9 رکنی لاجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔
گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی، ذوالفقار بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا، ان کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے۔
بلاول بھٹو کی صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست
یاد رہے کہ 2011 میں اس وقت کے صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا اور اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے دسمبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں بھی کی تھیں لیکن ریفرنس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔