پاکستان کے لئے ورلڈ بینک نے 35 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔
اس قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی اس قرض کا مقصد مالیاتی انتظام، پائیدار اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 12 فیصد اضافہ
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوری مالی اصلاحات کی ضرورت ہے، محصولات بڑھانے کے لئے یہ پروگرام تیار کیا گیا اور اس سے پاکستان کو پاور سیکٹر کے بہترانتظام میں مدد ملے گی۔
ورلڈ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے۔