خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور تا کوٹ مومن اور موٹروے ایم 3 فیض پور تا رجانہ تک بند ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ تا پنڈی بھٹیاں اور موٹروے ایم 5 شیر شاہ تا روہڑی تک بند ہے جب کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے اور پشاور سے رشکئی موٹروے بھی بند ہے۔
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے اور لاہور پانچویں نمبر پر ہے۔