تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کا حکم واپس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔
گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ظلم اور انصافی ہے،عدالتی احکامات کا مذاق اڑایا گیا۔