بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔
دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
عمران خان کا مضمون ان کی اپنی تحریر نہیں ، جیل حکام کا دعویٰ
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔ جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں قید ہیں۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی۔اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی
سائفر کیس کی ابتدائی سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔