عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پولیس نے 16 جنوری کو 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں جمعرات کی صبح ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔