کئی ہفتوں سے چھائی دھند چھٹ جانے سے ملک میں فلائٹ آپریشن تقریباً معمول پر آگیا ہے تاہم پشاور اور ملتان ائیرپورٹس کی پی آئی اے کی تین پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دھند کے باعث فجر کے اوقات میں پشاور اور ملتان ائیرپورٹ جزوی طور پر متاثر رہے۔
اسی وجہ سے شارجہ، دبئی سے پشاور کی پروازوں پی کے 258 ، پی کے 284 کی اسلام آباد جب کہ پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 کو لاہور اتارا گیا۔
کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت کسی ائیرپورٹ سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔
کراچی سے اسلام آباد، لاہور کے لیے تمام پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہوئیں، ملک کے تمام ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی بھی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔