امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن والے دن کلین سویپ کرے گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بیروزگاری ہے، ہمارے نوجوانوں کو بہت مایوس کیا گیا ہے۔ آئی ٹی کی تعلیم بہت مہنگی ہوتی جا رہی ہے، تعلیم کے مواقع کم ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دینا چاہتے، یہ مافیا ہمیں اس قابل نہیں چھوڑ رہے کہ ہم آگے پڑھ سکیں۔ شہری دیکھ رہے ہیں کون بنو قابل اور کون بنو قاتل کرتا رہا ہے۔
وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤنگا جو یہ حکمران نہیں دِلا سکے، سراج الحق
انہوں نے کہا کہ اس شہر کو بلدیہ فیکٹری جلانے والوں کے ہاتھ میں نہ دو، دوبارہ سے بھتہ خوری اور دہشت گردی نہیں کرنی چاہیے۔ ایسے لوگ الیکشن لڑتے نظر آرہے ہیں جو سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث تھے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ محنت کریں گے تو کوئی آپ کاراستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو کلین سویپ کرے گی۔