خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لئے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے ناموں کے اعلان کے بعد وزراء کے ناموں پر مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کے ساتھ بعض نئے چہرے بھی شامل کئے جا رہے ہیں ، کابینہ میں 14 وزراء، 5 مشیر اور 10 معاونین خصوصی لینے کا امکان ہے۔
الیکشن ہارنے والے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، تیمور جھگڑا کو صحت اور کامران بنگش کو سپورٹس وکلچر کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ موجودہ اسپیکر مشتاق غنی کو تعلیم کی وزرات دی جائے گی۔
شکیل خان، خلیق الرحمان اور عارف احمد زئی کے نام بھی زیرغور ہیں ، اس کے علاوہ فضل شکور، ظاہر شاہ طورو، مینا خان ، سید قاسم شاہ ، بابر سواتی، اکبر ایوب ، فیصل امین گنڈا پور اورانور زیب بھی مضبوط امیدوار ہیں۔