انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر بھی انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 61 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 232 پوائنٹس کا اضافہ ہو اجس کے بعد انڈیکس 61 ہزار 792 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔