الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2یا 2 سے زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدوار صرف ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے مطابق کوئی بھی امیدوار ایک نشست کے علاوہ تمام نشستیں چھوڑنے کا پابند ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کامیاب امیدوار ایک نشست کے علاوہ تمام نشستیں چھوڑنے کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔
بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن کے باعث سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے ، ذرائع
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 30دن کے اندر نشستیں نہ چھوڑنے کی صورت میں آخری جیتی گئی نشست ہی صرف تصور ہوگی۔