فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ سے نکال دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کو غیر واضح مالیاتی لین دین کے باعث 2022 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد یو اے ای کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔
فیٹف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانیں بنائے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
فیٹف، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا
یو اے ای کے علاوہ بارباڈوس، جبرالٹر اور یوگنڈا کو بھی فیٹف کے گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کینیا اور نمیبیا کو گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرے لسٹ میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک کوششوں میں کمزور ہیں۔