سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے وفد نے جون میں زمان پارک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ جون میں آئی ایم ایف کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی، دوران ملاقات وفد نے بانی پی ٹی آئی سے گارنٹی مانگی اور انہوں نے دی تھی، آئی ایم ایف کے وفد نے نومبر میں دوبارہ ملنا چاہا تو بانی پی ٹی آئی قید تھے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا اس دوران آئی ایم ایف کے وفد نے بیرسٹر گوہر علی سے بھی ملاقات کی، آئی ایم ایف نے کہا تھا جس کو مینڈیٹ ملے گا وہ اس حکومت کو پیسے دیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور جاوید لطیف سمیت خود ن لیگ کے لوگوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا، یہ لوگ امریکا بھاگ جائیں گے، یہ پیسہ قوم کو واپس دینا ہوگا۔