وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھا لیا ، گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، تاہم تقریب حلف برداری شروع ہونے سے پہلے بے نظمی کا شکار ہو گئی تھی۔
نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کی نعرے بازی
تقریب میں داخل ہونے کے لیے کارکنان نے دھکم پیل کی، جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی کو نشستوں پر بیٹھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تقریب میں نشستیں خالی کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے کہ قیادت کو بیٹھنے کے لیے جگہ دیں، کارکنان سن لیں، آپ پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر ہاؤس کے دروازے بند کردیئے جائیں گے، ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔