وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنےکی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنےکی اجازت دے دی، اپنے بیان میں کہا کہ لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز
دوردرازعلاقوں میں حادثےکی صورت میں متاثرین کوبروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھااسپتال میں ہارٹ ٹیک کےمریض کوبےبس دیکھ کردلی دکھ ہوا، موٹر وے پر بھی ریسکیو 1122 سروس شروع کی جائےگی۔
وزیراعلیٰٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلدائیرایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔