پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے،پہلے مرحلے میں اسکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔
عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی،واجبات کی ادائیگی اسکول کونسل کی منظوری سے کی جائے گی۔