یپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرے گا ، اضافے کا سیلزٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، نیپرا بجلی 4.99 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے اضافہ فروری 2024کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں مانگ رکھا ہے ، من وعن اضافے کا سیلز ٹیکس سمیت صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں6ارب87کروڑ60لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ میں پانی سےبجلی کی پیداوار24.77فیصد رہی۔
سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلےسے13.94،درآمدی کوئلےسے1.89فیصدبجلی پیداکی گئی، گیس 11.04 اور ایل این جی سے20.33فیصد ، جوہری ایندھن سے بجلی پیداوار 23.29 فیصد رہی۔