ورلڈ بینک نے پاکستان سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے اور پینشن اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔
ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پینشن اصلاحات کے منصوبے کو تیار کرکے اسے نافذ کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے جائیں تاکہ طویل مدت کے لئے مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے