ایران کی فوج کی جانب سے قبضے میں لئے گئے اسرائیلی جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ دفتر خارجہ نے ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا ہے۔
دوسری جانب اایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔
ایران کے ڈرونز اور میزائل مار گرانے پر اسرائیل کے ایک ارب ، 35 کروڑ ڈالر خرچ ہو گئے
اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کے جہاز پر کسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہو گئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہاز پر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیں گے۔