نجی تمباکو کمپنی کے ملازمین نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے استدعا کی ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے بغیر کسی نوٹس کے فیکٹری بند کی جس کی وجہ سے 400 سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، اس معاملے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ ہم اپنا روزگار کما سکیں۔
ملازمین نے چیف جسٹس آزاد کشمیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔