پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے بعد ڈپٹی وزیر اعظم بھی سمدھی کو بنا دیا گیا ہے۔
سینیئر سیاستدان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا پوری جماعت میں کوئی اور شخص کسی بھی انتظامی عہدے کے لیے اہل نہیں؟
نائب وزیراعظم نے معاشی معاملات دیکھے تو اختلافات جنم لینگے، شاہد خاقان
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بھائی وزیر اعظم، صاحبزادی وزیراعلیٰ اور اب انکے سمدھی کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔ کیا اُس کا حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
دوسری طرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو معاشی معاملات دیکھنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے تو اختلافات جنم لیں گے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقررکردیا
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں نائب وزیراعظم کی ضرورت نہیں ہوتی، نہ ہی آئین میں نائب وزیراعظم کی گنجائش ہوتی ہے۔