وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم خریداری میں غفلت برتنے پر پاسکو کے دو افسران کو معطل کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.
وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، پرامن حل کی ضرورت پر زور
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کروائی گئی ؟ وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اورغفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کر دیا۔
وزیر اعظم نے گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے اور پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔