رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد، اکاؤنٹس کمیٹی نے منظوری دیدی

نیشنل اکاوئنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔

رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کے تعین کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا کی زیر صدارت ہوا جس میں خزانہ، زراعت، صنعت وپیداوار سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں موجودہ مالی سال میں معاشی کارکردگی سمیت صنعت، زراعت اور سروسز سیکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکاوئنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی ہے، رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد رہی جب کہ رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا، آئی ایم ایف کی جانب سے شرح نمو 2 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ تھا جب کہ اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد لگا رکھا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد رہی، سروسز سیکٹر کی گروتھ 1.21فیصد رہی، صعنتی شعبے کی گروتھ بھی 1.21فیصد رہی۔

دوسری جانب نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کمیٹی نے 2021 -2022 کی حتمی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔

اعلامیے مطابق سال 2021-2022 کی حتمی جی ڈی پی گروتھ 6.18 رہی، اس سے پہلے سال 2021-2022 کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 6.17 لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں