لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ فردِ جرم مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی۔
عمران خان ، شاہ محمود ، شیخ رشید ، زرتاج گل ، اسد عمر تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری
فردِ جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ جبکہ وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر 2022ء میں آزادی مارچ کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔