پاکستان میں گرمی کی لہر شدید ترہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ گرمی والا علاقہ رہا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موہنجودڑو دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا،درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
پاکستان کے نو سے دس شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 52 جبکہ دادو میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بیشتر علاقوں میں آج سورج آگ برسائے گا
خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑ ی میں درجہ حرارت 50 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
ملتان، ڈی آئی خان اور تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسکرنڈ، بہالپور، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصور اور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد اورلاہورمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ،پشاورمیں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ،اسلام آباداورمظفر آباد میں درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کاامکان ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنا معمول بن گیا ہے۔سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث دن کے وقت بازار اور سڑکیں سنسان رہنے لگی ہیں۔
ہم اپنے حصے کی بہت زیادہ قربانی دے چکے ،اب کسی اور کی باری ہے،خالد مقبول صدیقی
محکمہ موسمیات نے دادو اور موہن جو دڑو میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی پیشگوئی کی ہے،اس کے علاوہ سکھر اور نواب شاہ میں شہری 48 ڈگری کی گرمی جھیلیں گے۔
ادھر پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں بھی ہیٹ ویو جاری ہے، بہاولپور میں 47 جبکہ لاہور سمیت کئی اضلاع میں 44 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پشاور میں 41، اسلام آباد میں 40 اور کراچی میں 37 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شدید نمی کے باعث گرمی کا احساس چار سے چھ ڈگری زیادہ ہوگا۔