اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے ہو رہی ہیں، خیبرپختوا اور بلوچستان نے بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہو گا جس کا نوٹیفکیشن جلد کر دیا جائے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، کچھ شہروں میں بارش کا امکان
محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کااعلان کردیا،جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جون سے13اگست تک بند رہیں گے۔
پشاور میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نجی یونیورسٹیز اور کالجز 15 جون سے 3 اگست تک بند رہیں گے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں 15جون سے 3اگست تک تعطیلات ہوں گی، بالائی علاقوں میں یکم جولائی سے 3جولائی تک تعطیلات ہوں گی جبکہ پہلے سے مقررہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔