وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا، اور قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس ملکی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں اجلاس میں تمام وزراء اعلی، گورنرز، چیف سیکریٹریز اور وزراء داخلہ شرکت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے، جب کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں