ہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ سخت جنگ کے مرحلہ کے اختتام کے قریب ہونے کا اشارہ کیا ہے، اور انہوں نے جنگ کو لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کی بات بھی کی ہے۔
حماس کی جانب سے معاہدے کے لیے تیاری کا اظہار کیا گیا ہے، لیکن انہوں نے مکمل جنگ بندی اور اپنی فوج کے انخلا کی شرط رکھی ہے۔
اس کے علاوہ، حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے سیز فائر منصوبہ کو مسترد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 6 سو تک پہنچ گئی:
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری جاری ہے جس میں خواتین، بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں امدادی مرکز میں پناہ لیے ہوئے 8 بے گھر فلسطینی شہید ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔