مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا، اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر برہمی کا اظہار کیا۔
مریم نوازشریف کے اچانک دورے کے دوران چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے خالی کمروں، لائبریری او رآڈیٹوریم میں لائٹس، پنکھے او راے سی چل رہے تھے جسے دیکھ کر وزیراعلی نے سرکاری وسائل کے بے جا ضیاع پر برہمی کا اظہار کیا اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔
مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا اس کے علاوہ انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا جائزہ بھی لیا جبکہ اسپیشل بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے مختلف سیکشن کے فنکشن اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں اس کے علاوہ تقریباً خالی جمنیزیم، سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اس کے علاوہ سینٹر آف جیالوجی، اے آئی، آرٹیفشل سیکشن او ردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا۔
چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں محمد نوازشریف نے بطورو زیراعلی کیا تھا جبکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دور میں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔