اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 720 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے78500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 39.64 فیصد کم رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں اور ٹیلی کام، پاور، آئل اور گیس، بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب انڈیکس 78978 پوائنٹس تک پہنچا لیکن کمیونیکیشن، آٹو اور دیگر سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے تیزی کی شدت میں کمی آئی۔