پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔
قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے قانونی نوٹس چاہت فتح علی خان کی برطانیہ میں موجود رہائش گاہ پر بھیجا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔