پاکستان اور امریکا کے مابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کے مابین کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق ہو گیا۔

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر محسن نقوی نے ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

وفد میں نیویارک اسمبلی کے ممبر ایلک کرانسے، امریکن پاکستانی پبلک افیرز کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، صدر نیویارک چیپٹر طارق خان، صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور نائب صدر ٹیکساس ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں