چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے پیش نظر موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پراثرات کے عنوان پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹرسردار سرفراز نے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ درختوں کی کٹائی اوربڑھتی ہوئی آبادی ہے۔
1850 سے موسمیاتی اعدادوشمار ریکارڈ ہورہے ہیں اور 150 سال میں 1.5 ڈگری اضافہ ہوا ہے اوراس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔