سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دے دی۔
190ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے عدالت میں دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست دی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اصرار پر کابینہ نے بغیر پڑھے اضافی ایجنڈے کی منظوری دی۔ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل سے متعلق بات اور بحث کرنے سے منع کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کے لیے اصرار کیا۔